سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (سی این پی )خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5  دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بھی ایک دہشت گرد انعام اللہ ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا اور فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں