کورونا کیخلاف جنگ، علی بابا اور جیک ما کی جانب سے کٹس پاکستان پہنچ گئیں

کراچی (سی این پی )کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے دوسرا طیارہ طبی سازو سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ، علی بابا اور جیک ما فانڈیشن کی جانب سے سامان بھیجا گیا۔تفصیلات کے مطابق چین سے دوسرا طیارہ طبی سازو سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا، خصوصی طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا ،علی بابااورجیک مافانڈیشن کی جانب سیسامان بھیجاگیا ہے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے چین سے آنیوالی50ہزارکٹس ایئرپورٹ پر وصول کی ، اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا چین سے پاکستان کیلئے 56ہزار کٹس آئی ہیں ، چین کی جانب سے بھجوایاگیا سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ چین کا کاتعاون قابل تحسین ہے ، حکومت کی کوشش ہے چین کیساتھ ملکر اس وبا پر قابو پایا جائے، نادارخاندان کیلئے3ہزارماہانہ دیرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے آنیوالی کٹس کی تقسیم این ڈی ایم اے منصفانہ طریقے سے کرے گی، این ڈی ایم اے جہاں ضرورت ہوگی سامان بھجوائے گی، سندھ سمیت جہاں ضرورت ہے ، این ڈی ایم اے سامان تقسیم کرے گا۔واضح رہے 25 مارچ کو چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچا تھا،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کیتعاون سیبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھے برے حالات میں پاکستان کیساتھ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 9 افراد جاں بحق اور 24 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں