لاہور(سی این پی )کوروناوائرس کیخلاف لڑنیوالے2ڈاکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، دونوں ڈاکٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہیں ، انھیں اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے کوروناوائرس کیخلاف لڑنیوالے2ڈاکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق کردی، دونوں ڈاکٹرزڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ اور آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صبا میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور طبیعت زیادہ خراب نہیں۔محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر جہاد کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ورکر قوم کا فخر ہیں۔خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے