کورونا وائرس،متاثرہ افراد1235، صحت یاب 23 ، سات کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(سی این پی )ملک بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس تک جاپہنچی ہے، پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا کے چار سو انتیس، پنجاب میں چار سو آٹھ ، بلوچستان میں ایک سو اکتیس، خیبر پختونخوا میں ایک سو سینتالیس، گلگت بلتستان میں اکانوے، اسلام آباد میں ستائیس اور آزاد کشمیر سے دو مریض ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد نو ہے،سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر 23 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ سات کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں