کورونا وائرس، پاکستان نے طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ اداکیا

اسلام آباد(سی این پی )معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا چین وباء پرقابو پانے میں دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ، چین نے جس بہترین نظم و ضبط سے وباء پر قابو پایا، چین وباء پرقابو پانے میں دنیا کیلئے ایک مثال ہے، پاکستان چینی ڈاکٹرزکیتجربے،مہارت سے استفادہ کریگا۔کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات،سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں ساتھ نبھاناآئرن برادرزکی شاندارروایت ہے، پاکستان اور چین عوام کو مخلصانہ دوستی پر فخرہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیرچین نیہمیشہ ساتھ دیا، چین ہمیشہ پاکستان اوراس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے۔دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے۔یاد رہے کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں