ابوظہبی (سی این پی )متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر اب 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ مقرر کردیا ہے۔کابینہ نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق کسی بھی مقامی یا غیر ملکی شہری کو حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا جبکہ تیسری بار خلاف ورزی پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے ہوگا جہاں اس کے خلاف فوجی عدالت کی کارروائی ہوگی۔جرمانہ قرنطینہ ضوابط کی خلاف ورزی، متاثرین سے ملنے ملانے کے علاوہ اسی طرح کی دیگر تمام خلاف ورزیوں پر ہوگا۔وزارت داخلہ، پولیس افسران و اہلکار سرکاری اداروں میں عدالتی نظام نافذ کرنے والے شہریوں پر اس حوالے سے مسلسل نظر رکھیں گے۔
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ