کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے خود اپنے دشمن ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(سی این پی)کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب حکومت نے بھی سخت لاک ڈائون کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود شہری لاک ڈائون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والے اپنے آپ کے بھی دشمن ہیں، گھروں سے باہر نکلنا کورونا کو خود دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے اس لیے عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1540 سے زائد ہوگئی ہے۔ پنجاب سے اب تک کورونا کے 570 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں