کراچی(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کراچی میں مزید دو لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سندھ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور روک تھام کے انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کراچی میں کورونا وائرس کے لیے مزید دو 2 لیبارٹریز قائم کرنے کی ہدایت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، مزید ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے کورونا وائرس کی بروقت تشخیص اور روک تھام میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے جلد قیام کی یقین دہانی کرائی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹریز ایس آئی یو ٹی اور جے پی ایم سی میں قائم کی جائیں گی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی