کراچی، بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے خود کو آگ لگالی

کراچی(سی این پی)اورنگی ٹائون میں نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کے لیے خود کو آگ لگالی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر ون ڈی میں بیروزگاری سے تنگ آکر ایک فیضان نامی نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ فیضان نے گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد گھر کے باہر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگائی۔فیضان کے والد وسیم کے مطابق نوجوان لاک ڈائون سے قبل ہی بیروزگار ہوگیا تھا اور وہ کافی عرصے سے بیروزگار ہے، اسے کوئی مستقل نوکری نہیں مل رہی تھی۔فیضان کے والد نے مزید بتایا کہ لاک ڈائون کے بعد میری بھی نوکری چلی گئی جس سے گھر کے حالات بھی شدید خراب ہوچکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیضان سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں