ایسٹر کا تہوار، وزیراعظم کی ہدایت پر مسیحی برادری میں راشن کی تقسیم

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایسٹر کے تہوار پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قائم کرسچن کالونیوں کا دورہ کیا۔ زلفی بخاری نے خود مسیحی برادری میں امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نجی تنظیم کی معاونت سے راشن، میڈیکل سامان، وضروری اشیا مہیا کی گئیں، یہ لوگ پہلے ہی مشکل ترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی نے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی مسیحی ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال قائم کریں گے۔دوسری جانب امدادی سامان کی تقسیم پر مسیحی برادری نے وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری سے اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مہلک وائرس نے مزید متعدد افراد کی جان لے لی، ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں