گوجرانوالہ، احساس پروگرام کے تحت 35 ہزار مستحق افراد کو رقوم دینے کا سلسلہ جاری

گوجرانوالہ(سی این پی)گوجرانوالہ میں 35 ہزار مستحق افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے ضلع بھر میں بارہ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ مستحق افراد کو بذریعہ میسجز ان کے متعلقہ سنٹرز بارے بتایا گیا ہے۔ ان سنٹرز سے امدادی رقم ملنے پر خواتین بہت خوش ہیں۔ہر سنٹر پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ضلعی انتظامیہ اور بینک کا عملہ تعینات ہے جو امدادی رقم لینے کے لیے آنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد ان کو رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔ان سنٹرز پر سماجی فاصلوں کی ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لیے چار چار فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے جبکہ سنٹرز میں داخل ہونے سے پہلے سب کے ہاتھوں کو سینی ٹائیز کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں