اداکارہ منشاء پاشا کا لاک ڈاون میں بور ہونے والوں کو اپنی فلم “چلے تھے ساتھ”دیکھنے کا مشورہ

کراچی(سی این پی)معروف اداکارہ منشاء پاشا نے لاک ڈاون میں بور ہونے والے اپنے مداحوں کو ان کی فلم چلے تھے ساتھ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ منشاء پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستو اگر آپ قرنطینہ میں بور ہو رہے ہیں تو آپ میری پہلی فلم “چلے تھے ساتھ” دیکھیں جو کہ نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔ منشاء پاشا نے کہا کہ میری فلم میں پاکستان کی خوبصورتی کو دِکھایا گیا ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں کے کچھ حیرت انگیز قدرتی مناظر کو دِکھایا گیا ہے جن کو دیکھ کر آپ اس جگہ کو محسوس کر سکیں گے۔واضح رہے کہ منشا پاشا کی فلم “چلے تھے ساتھ ” 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اِس فلم میں منشا پاشا کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں