تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکار وطن واپس پہنچ رہے ہیں

بنکاک(سی این پی )تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکار وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ کے شہر پھنسے تھے۔ اس حوالے چند روز قبل شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔فلم کے اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ 14 اپریل کو دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ براہ راست پاکستان کی پرواز ہے اس لیے ہم کل ہی اسلام آباد پہنچیں گے اور کرونا سے متعلق اپنے ٹیسٹ اور تمام عمل سے گزریں گے۔شمعون عباسی نے خصوصی پرواز کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل اداکارہ سارہ لورین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کل وطن واپس آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں