رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں امریکا سے ترسیلات زر میں1.21 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی این پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں امریکاسے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست کے مہینوں میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 629.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.21 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 622.27 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔اسی طرح مالی سال 2017-18 کے اسی عرصہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکاحجم 467.23 ملین ڈالررہاتھا۔ موجودہ حکومت نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر9.68 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں