نشاط پاور کے منافع میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی این پی)گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط پاورلمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 میں نشاط پاورلمیٹڈ کو 3770 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 207-18 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2017-18 میں نشاط پاورلمیٹڈ کو3211 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافہ کی شرح17 فیصد رہی۔ مالی سال 2018-19 میں نشاط پاورلمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 10.64 روپے فی حصص رہی، مالی سال 2017-18 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 9.07 روپے رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں