پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 3 کروڑ 17لاکھ روپے کا اجرا

اسلام آباد(سی این پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 3 کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 58کروڑ 18لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں ایکسفلوریشن کے لئے 21لاکھ آئل گیس ایکسفلوریشن ان پاکستان کے لئے ایک کروڑ 40لاکھ ملتان پشاور کوئٹہ اسلام آباد لاہور میں ایچ ڈی آئی پی پول ٹیسٹنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 56لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں