سوشل میڈیاصارفین کی ماہرہ خان کے نئے بولڈ شوٹ پر سخت تنقید

لاہور (سی این پی) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے نیا بولڈ فوٹ شوٹ کرایا ہے جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ان پر تنقیدی نشتر برسنا شروع ہو گئے۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، ویڈیو میں ماہرہ خان فوٹو شوٹ کرا رہی ہے، یہ ویڈیو کسی ایک فوٹو کی نہیں بلکہ مختلف فوٹو شوٹس کی ہیں۔فوٹو شوٹ کے دوران اداکارہ نے جس طرح کے لباس پہنے ہوئے ہیں وہ مغربی انداز کے ہیں، ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان پر تنقیدی نشتر برسا دیئے ہیں اور ان کے اس فوٹو شوٹ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔انسٹا گرام پر شیئر پوسٹ کے نیچے دیکھا جا سکتا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد کہہ رہی ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ پاکستان شوبز انڈسٹری ہے لیکن براہ مہربانی اسے مغربی انڈسٹری کے ساتھ نہ ملائیں۔ایک اور صارف نے براہ براہ راست ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپکے پاس شناخت ہے تو اسے اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کریں۔ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں نہ کہ وہ کہ ویڈیو پر خراب تبصرے آنا شروع ہوجائیں۔ کچھ شرم حیا کریں یہ سٹائل نہیں ہے۔ایک صارف جاناہ نامی نے ماہرہ کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مہذب بننے کی کوشش کریں۔سائرہ حفیظہ نامی خاتون نے نہایت غصے بھرے انداز میں کہا کہ یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں، اس طرح کا فوٹوشوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں