دل توڑنے والے شخص کی محبت میں آج بھی مبتلاہوں، صبا قمر

کراچی (سی این پی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی ہوں اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں اور آج بھی اس کی محبت میں مبتلا ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے کہا کہ جسے میں چاہتی ہوں، اس شخص کی شادی کو کئی برس بیت چکے ہیں اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے، تعلق شوبز سے ہی ہے اور وہ ماڈلنگ کر چکا ہے۔صباقمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کیلئے ہمیشہ دعا کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں