مظفرآباد(سی این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج پاک فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کے اقدام سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کرونا کی آڑ لیکر مودی کشمیری نوجوانوں کو شہید کرارہا ہے، کشمیری عوام پاک فوج کو محافظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔اس سے قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ایل او سی پر بچوں، خواتین، طلبا کو نشانہ بنانا بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے کلسٹرز بم کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد 5سال میں سیزفائر خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔گزشتہ5سال میں ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہوا، 2016 میں بھارت نے382بار ، 2017 میں بھارت نے1881بار، 2018 میں بھارت نے3038بار اور 2019 میں بھارت نے3351 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ