ملک بھر میں لاک ڈاؤن، جنوبی وزیرستان میں آج بھی مارکیٹیں کھلی رہیں

وانا(سی این پی) ملک بھر میں ہفتہ بھر کے دوران تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ تمام مارکیٹس تین روز تک بند رہیں گی مگر وزیرستان میں تمام مارکیٹس آج بھی کھلی رہیں ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بھی بندرہیں گی، شہر کی تمام مارکیٹیں اور آن لائن کاروبار بھی بند رہے گا۔ ادھر پشاور سمیت ملک بھر میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہو گی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہو گی۔ شہر بھر میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندی کئے گئے ہیں۔ جبکہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی ۔ شہریوں کو پریشانی سے بچنے کیلئے گھروں میں محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان وانا کا بازار آج بھی کھلا رہا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے تمام مارکیٹس کھلے رہیں جبکہ لوگوں کا رش بھی کافی زیادہ تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں