عبد الرزاق داﺅد کی فیروز سنز لیبز کوجیلیڈ کمپنی کے ساتھ دوا بنانے کیلئے لائسنس معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ فیروز سنز لیبز کو امریکی جیلیڈ کمپنی کے ساتھ ریمڈیزیویر دوا پاکستان میں بنانے کیلئے لائسنس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مشیر تجارت عبدالرازق دائود نے اپنے ٹوئٹ میغام میں کہا کہ فیروز سنز پوری دنیا میں یہ دوا بنانے والی پانچ کمپنیوں میں سے ایک ہے، دوا 127 ممالک میں برآمد بھی ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کے یہ معاہدہ ہماری دوا سازی کی صنعت کی ترقی اور برآمدات کی تنوع کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیروز سنز لیبز کی بدولت یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں