انگوراڈا باڈر کو آمدورفت وکاروبار کیلئےکھولاجائے، علاقے مکینوں کا مطالبہ

وانا(سی این پی) پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو دوبارہ چوبیس گھنٹوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ھے، بارڈر کے دونوں اطراف پھنسے گاڑیوں اور خالی ٹرکوں کی کلئیرنس تیز کرنے اور دو طرفہ باہمی تجارت کو سہولیات دینے کے حوالے سے بارڈر فلیگ میٹینگ کا انعقاد کیا گیا، علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ طورخم گیٹ ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے کھلا رہیگا۔ لیکن بدقسمتی سے جنوبی وزیرستان افعان باڈر پر ابھی تک حکومت نے بات چیت بھی نہیں کی۔ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہے۔ اس طرح ہمارے لئے بھی افعانستان کے غلام خان باڈر اور جنوبی وزیرستان انگوراڈہ باڈر کے راستے بھی کھول دیئے جایئے تاکہ افعانستان میں پھنسے پاکستانی واپس آ سکے۔ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ اس پر بات چیت کرے اور عوام کا مسئلہ حل کرے۔ علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ افعان باڈر انگوراڈا کی بندش کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہے اور ساتھ ساتھ کافی نقصان پہنچا ہے۔ علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ باڈر کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جب کہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لیے بھی سرحد کھل دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں