سری نگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں ماہِ رمضان کے دوران بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع ڈوڈا میں مزید 2 کشمیر ی شہید کردیے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔بھارتی فوج نے رمضان کے آغاز سے ہی وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، آئے روز آپریشن کے نام پر نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔بھارتی قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مظلوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ وادی بھر میں برقرار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔وادی میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر