غزنی میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر کار بم حملہ، 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کابل(سی این پی)افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے، دہشتگردوں نے افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق غزنی شہر میں قائم خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر حملہ طالبان نے کیا جس میںمرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خفیہ ایجنسی کے اہلکار شامل ہیں۔ خود کش حملہ آور نے کار کو دفتر کے ساتھ ٹکرا دیا جس کے بعد افغان فورسز اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم افغان فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں