سندھ حکومت کا ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

کراچی(سی این پی) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتہ اور اتوار کر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوارکو مارکیٹیں کھول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواتین چند مہینوں کے بچوں کوبھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بزرگ بھی مارکیٹوں میں بغیر ماسک کے نظر آئے، دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں، اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں