لاہور(سی این پی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور سیکرٹری خوراک پنجاب کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعلی کی جانب سے مسائل کے حل کی سمری منظور ہونے تک ملز نہ چلانے کا اعلان کردیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اورسیکریٹری خوراک وقاص علی محمود کے درمیان فلور ملز کی ہڑتال کے معاملے پر مذاکرات ہوئے جن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی چیئرمین عاصم رضا، چیئرمین پنجاب عبدالرئوف مختار سمیت دیگرنے شرکت کی۔اس دوران فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری خوراک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم ملاقات میں سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں ہڑتال کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار رہا۔سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ فلور ملز آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 805 روپے میں فروخت کریں جب کہ عبد الرئوف مختار نے کہا کہ گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک پہنچ چکی جس کی وجہ سے 805 روپے میں تھیلا فروخت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فلور ملزکی گندم کی صوبے بھر میں نقل وحمل پر عائد پابندی ختم کرے، سیکرٹری خوراک نے فلور ملزکے مسائل پر سمری وزیراعلی پنجاب کوبھجوانے کا یقین دلایا ہے جب تک وزیراعلی مسائل کے حل کی سمری منظورنہیں کرتے، ملز نہیں چلائیں گے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف