دیہاڑی دار طبقہ کی مالی مشکلات کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

چکوال(سی این پی)صوبائی وزیرراجہ یاسرہمایوں سرفراز کا شہر کے مصروف ترین کاروباری مراکز چھپڑبازارجنرل مارکیٹ، ہسپتال روڈ، تحصیل روڈ کا دورہ۔صوبائی وزیر بازاروں کے دورے کے موقع پر عوام سے گھل مل گئے اور دکانداروں اورٹھیہ بانوں سے گلے مل کر انکی خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو عوام کے درمیان پا کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ راجہ یاسرسرفراز کا کہنا تھاکورونا وبا کے خطرات و خدشات اپنی جگہ مگر عام تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی مشکلات کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کاروباری طبقہ بالخصوص دکانداروں اور دیہاڑی داروں کو تنگ نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں