کراچی(سی این پی)شہر قائد میں کسٹمز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز نے سٹی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاہور سے آنے والی بوگی سے اسمگل شدہ بھارتی سامان برآمد کر لیا۔کسٹم حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان میں شیمپو، ہیر اسپرے، غیر ملکی ٹائر،ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹ دیگر اشیا شامل ہیں۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب کسٹمز نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پردوں کا کپڑا،رنگ اور فینسی بارڈرز برآمد کر لیے۔برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کے قریب ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کیا تھا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات