نیو یارک (سی این پی) امریکہ کے ماہر صحت ڈاکٹر انتھونی فوکی نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ویکسین رواں سال نومبر سے دسمبر تک قابل عمل ہوگی۔کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے طبی محققین نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہوئی ہے، تاہم ابھی تک واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ سائنسدان اس کارنامے کو پورا کرنے کیلئے مکمل طور پر کتنے کامیاب ہیں۔اس حوالے سے امریکہ کے ایک معروف ماہر صحت ڈاکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ویکسین رواں سال نومبر سے دسمبر تک قابل عمل ہوگی۔امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے حالانکہ یہاں رواں سال مارچ کے بعد وائرس کے پھیلا ئومیں تیزی سے اضافہ ہوا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کورونا ٹیسٹ میں اضافے کے منصوبوں کی منظوری دی۔دوسری جانب طبی ماہرین پہلے سے اس بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ جنوری تک 300ملین ویکسین کی دستیابی میں ناکامی کے بعد کیا ہوگا۔اس کے علاوہ برازیل میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں، یورپ سے بھی حالات توقع سے زیادہ خراب ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔امریکا میں کوویڈ19کے باعث اموات میں سب سے زیادہ تعداد سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کی ہے جس کی بظاہر وجہ صحت کی سہولیات کی غیر مساوی فراہمی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ معمر افراد، دل کے مریضوں، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو ہے جو قوت مدافعت کی کمزور ی کے باعث بیماریوں کاڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپاتے۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف