لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کورونا کابینہ کمیٹی اجلاس میں ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سفارش حتمی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح نوسے پانچ بجے ہوں گے۔ پنجاب میں مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔اجلاس میں مری اور گلیات میں ہوٹلز کو اجازت دینے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفریحی مقامات کو سیاحوں کیلئے کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشارت، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔ محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو کورونا بارے بریفنگ جبکہ انتظامی اداروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات