اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا، لاک ڈائون کی حکمت عملی بارے اہم فیصلے ہوں گے۔وفاقی حکومت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اکتیس مئی کے بعد لاک ڈائون کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزرا، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے۔قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈائون میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت کرے گی، اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف