کوئٹہ(سی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ‘ لاشیں حوالگی سے انکار ‘پولیس پر پتھرائو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ہجوم نے الزام عائد کیا کے نوجوان علاقے کے رہنے والے نہیں تھے وہ یہاں آکر ہمارے خواتین کی ویڈیو بنانیکی کوشش کررہے تھے جس پر مشتعل نوجوانوں سے لڑائی ہوئی ہے ‘ دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار ‘مزاحمت پر جوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی ‘مزید کارروائی پولیس کررہی ہیں
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف