امریکہ ،والدین کی غفلت نے دو بچوں کی جان لے لی

جیکسن کائونٹی(سی این پی) امریکی ریاست میسوری میں دو کمسن بچے اپنی دادی کی گاڑی چلاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوکر جان سے چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں والدین کی غفلت نے دو بچوں کی جان لے لی، جیکسن کائونٹی کے علاقے میں چھ اور سات سالہ دو کمسن بچوں نے اپنی دادی کی غیر موجودگی میں ان کی کار گھر سے نکالی اور شاہراہ پر آگئے۔کار چلانے والے بچے کا اچانک کار پر کنٹرول نہیں رہا اور کار تیز رفتاری سے سڑک کے کنارے ایک گہری کھائی میں جاگری۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس کے باعث دونوں بچے جل کر موقع پر ہی مرگئے، حادثہ گزشتہ شام پانچ بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق جان لیوا حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں