ڈی جی آئی ایس پی آر کے پالتو کتےکی ڈرامہ میں زبردست پرفارمنس

راولپنڈی (سی این پی )ڈرامہ سیریل عہد وفا کے زبردست ٹیزر کے بعد پہلی قسط نے اس کی اسٹار کاسٹ اور اسٹوری لائن کے باعث ناظرین کی توجہ کھینچ لی ۔ زورونامی تھائی گولڈن کتے نے پہلی ہی قسط میں اپنی زبردست پرفارمنس کے چرچےمشہور ہو گئے.زورو ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکا پالتو کتا ہے اورسوشل میڈیا پر پہلے ہی مشہور ہے اور متعدد ایوارڈد بھی حاصل کرچکا ہے۔آئی ایس پی آر کے سربراہ نے عہد وفا کی کاسٹ کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں اور ڈرامے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ اپنی تصاویربھی شیئر کی تھیں۔ ان کہنا ہے کہ وہ پاکستانی تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی تازہ پیشکش ہے۔ یہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت 4 دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں