عابدعلی شوبز ہی نہیں عام آدمی کیلئے بھی لیجنڈ تھے،فنکاروں کا تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال

کراچی(سی این پی) عابد علی شوبز انڈسٹری کے ہی نہیں عام لوگوں کیلئے بھی لیجنڈ انسان تھے ،جنہوں نے کبھی کسی کو ناراض نہیں کیا اور ہر شخص ان کے اخلاق اور محبت کا ممنون رہا، عابد علی کا سیٹ پر رویہ شفقت بھرا ہوتا تھا، ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل آف کراچی کے عابد علی مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ہونیوالے تعزیتی ریفرنس میں مصطفی قریشی، فیصل قریشی، محمد احمد شاہ اور محمد اقبال لطیف سمیت دیگر افراد نے کیا۔تعزیتی ریفرنس میں مرحوم اداکار کی ہمشیرہ رابعہ نے بھی شرکت کی اور عابد علی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں