مظفر آباد(سی این پی) کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں آج سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈائون کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈائون کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ، نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اشیا خوردونوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن کھلی رہیں گی، ایل پی جی کی دکانیں بھی ہفتہ میں دو دن کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ مظفر آباد شہر کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے اور اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ