نینسی پیلوسی کا جیفری برمن کوبرطرف کئے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے نیویارک کے جنوبی ضلع کے اٹارنی کے عہدے سے جیفری برمن کو برطرف کئے جانے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جیفری برمن نے امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار سے تنازع کے بعد گزشتہ روزاپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ نینسی پیلوسی نے کہاکہ اٹارنی برمن کے مستعفی ہونے کی وجہ بیان نہیں کی جاسکتی ہے مگر جیفری برمن کو برطرف کئے جانے کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں