بھارت میں کورونامتاثرین 4 لاکھ سے تجاوزکر گئی ، ایک دن میں15413 کیسزکا اضافہ

نئی دہلی(سی این پی )بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں آئے روز اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15413نئے کیسز کے ساتھ تعداد چار لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق تقریبا 14 ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 410461 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 306 کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 13254 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ابھی کورونا کے 169451ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3874 کیسز ریکارڈ ہوئے اور91 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 128205 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5984 ہوگئی ہے ۔کوروناسے متاثر ہونے میں دوسرے نمبر پر تامل ناڈو ہے ، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 56،845 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 704 افراد مرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں