سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مصر کے صدرالسیسی کی حمایت کا اعلان

ریاض (سی این پی )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے لیبیا سے متعلق بیانات کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، استحکام اور سلامتی کے لئے کی جانے والی ہر طرح کی کوشش میں مصر کی حمایت کرتا ہے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ قاہرہ نہیں چاہتا کہ لیبیا کے باشندوں کا خون بہے۔ اسی وجہ سے اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جامع سیاسی مذاکرات کے آغاز کے لئے فائر بندی کی شرائط کی تشکیل کے لئے کوششیں کر رہا ہے جبکہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے معاملے میں مصر کے ساتھاور اس کی حمایت کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کل ملک کے مغرب میں مصر ائیر فورس یونٹوں کا دورہ کیا اور یونٹوں سے خطاب میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مصر کی فوج سرحد پار آپریشن بھی کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ “سیرتہ ‘ لیبیا کا ساحلی شہر’ اور جفرا ‘ لیبیا کے جنوب میں فوجی اڈے کا حامل شہر’ ہماری ریڈ لائن ہے۔ لیبیا کی حفاظت لیبیا کے باشندوں کے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا۔ ہم مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں”۔انہوں نے فوج سے کہا تھا کہ اندرونِ ملک اور اگر ضرورت پڑی تو سرحد پار بھی آپریشن کے لئے تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں