سعودی عسکری اتحاد کے یمن میں تازہ حملے

ریاض(سی این پی)سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان شیعہ باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے گئے مبینہ ڈرون حملوں کے جواب میں فضائی کارروائی کی گئی۔ حوثی باغیوں نے ان ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ شہریوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی اور ایسے پرتشدد حملوں کے لیے باغیوں کا احتساب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں