خاشقجی قتل کیس، ترکی میں مقدمہ شروع

انقرہ(سی این پی)ترکی کی ایک عدالت نے سعودی مصنف جمال خاشقجی کے قتل کیس کے تحت بیس سعودی شہریوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں استننول میں واقع سعودی قونصل خانے میں ہوئے اس قتل کے بعد انقرہ نے ان بیس مشتبہ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی۔ یہ مقدمہ ان مشتبہ افراد کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا۔ ترک حکام کے مطابق 59 سالہ صحافی کو گلا دبا کر پہلے قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں اس قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں سعودی عرب میں پانچ افراد کو سزائے موت جبکہ تین کو دو دو سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں