فتح جھنگ(سی این پی) فتح جھنگ کے نواحی گائوں بٹھو ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔فتح جھنگ کے نواحی گائوں بٹھو ڈھوک ملیار میں گھر کے اندر واقع کنوئیں کی صفائی کے دوران المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام نعشوں کو نکال لیا جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی، ایک چچا اور دو کزن شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ صادق ولد جہانداد، 22 سالہ اسرار ولد رحمت، 28 سالہ زبیر ولد رحمت، 26 سالہ عامر ولد رحمت، 30 سالہ عامر ولد عبداللہ اور 20 سالہ فیضان ولد قادر شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے مطابق ایک شخص کنویں کی صفائی کرنے کےلئے کنویں میں اترا اورکنویں میں گیس بھرنے کی وجہ بے ہوش ہوگیا۔ جسے بچانے کےلئے یکے بعد دیگرے پانچ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد کنویں میں اترے اور گیس کی وجہ سے دم توڑ گئے،ریسکیو 1122نے نعشوں کو کنویں سے نکالا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری