ویسٹ انڈیز(سی این پی)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے رو پڑے۔سائوتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران وہ نسلی تعصب پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے جب مائیکل ہولڈنگ نے اپنے والدین کا ذکر کیا تو آبدیدہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اوراب یہ دور واپس آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب کی وجہ سے بہت دکھ سہے، والدہ کی فیملی نے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ ان کے والد کی رنگت سیاہ تھی۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ black lives matter لمبا سفر ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سفر صیح سمت میں جاری رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں نسل پرستی کیخلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں