سپریم کورٹ کا آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم

مظفرآباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم دے دیا، آزاد کشمیر کے وکلا نے ابتدائی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس غلام مصطفی مغل نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 5جج فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں آزادکشمیرہائیکورٹ نے 4ججز کے حق میں اور ایک کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جسٹس رضا علی خان، جسٹس راجہ سجاد، جسٹس چوہدری منیر، جسٹس سرداراعجاز اور جسٹس خالدیوسف کو فارغ کردیا گیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائیکورٹ میں پینل پر اختلاف ہوا تھا۔ خیال رہے کہ ججز تعیناتی کے لیے دونوں چیف جسٹس کی جانب سے متفقہ پینل ارسال کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں