نمرتا کیس میں اہم پیشرفت، کیمیائی تجزیاتی رپورٹ جاری

لاڑکانہ(سی این پی)لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں فائنل ائیر کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کے کیس میں ایک اور ساتھی طالبہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جب کہ متوفی کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ بھی سامنے آگئی،پولیس نے نمرتا کی موت پر تحقیقات جاری رکھتے ہوئے ان کی ساتھی طالبہ (روم میٹ)کا بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئے تو نمرتا کی دوپٹے سے پھندہ لگی لاش دیکھی۔ساتھی طالبہ نے اپنے بیان میں پولیس کو مزید بتایا کہ نمرتا کے گلے سے پھندا کاٹنے کے لئے پہلے قینچی استعمال کی لیکن دوپٹہ نہیں کٹ سکا۔ادھر پولیس حکام نے بتایا کہ کمرے کے معائنے کے دوران چھوٹی قینچی بھی بیڈ پر پڑی ملی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ نمرتا کا موبائل فون اب تک ان لاک نہیں ہوسکا جب کہ ان کے موبائل سے زیادہ کالز مہران ابڑو کو کی گئی تھیں تاہم نمرتا کے دونوں کلاس فیلوز پولیس کی حراست میں ہیں۔علاوہ ازیں روہڑی لیبارٹری نے نمرتا کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم سے منشیات یا کسی نشہ آور اشیا کے اجزا نہیں ملے، موت کے وقت ڈاکٹر نمرتا کو کسی قسم کا نشہ نہیں دیا گیا۔دوسری جانب 7 روز گزرنے کے باوجود بھی نمرتا کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج نہیں کرائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نمرتا کے بھائی وشال سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس حراست میں موجود نمرتا کے ساتھی طالب علم مہران ابڑو کا بھی بیان درج کرلیا گیا جس میں انہوں نے اہم انکشافات کیے۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو نمرتا کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جب کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ نمرتا اپنے دوست مہران ابڑو سے شادی کی خواہش مند تھی اور دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی تھے لیکن چند ماہ پہلے مہران ابڑو نے شادی سے انکار کر دیا تھا اور یہ جواز پیش کیا کہ دونوں کے بیچ اسٹیٹس کا ایک بہت بڑا فرق ہے، مذہب تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں، مہران ابڑو کے اس انکار کے بعد سے ہی نمرتا شدید ذہنی تنا کا شکار ہوگئی تھی۔واقعہ کی رات وہ تقریبا 12 سے ایک کے درمیان سوگئی تھی، صبح 6 بجے کے قریب دونوں سہیلیاں مندر جانے کے بعد اپنی کلاس میں چلی گئیں۔ دوپہر 2 بجے جب دونوں لڑکیاں واپس کمرے میں آئیں تو کمرہ اندر سے لاک تھا۔ بارہا دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پراندر جھانکا تو لائٹ آن تھی ۔ دونوں پریشان ہوئیں اور وارڈن کی مدد سے دروازے کالاک توڑا گیا تو اندر کا منظر دل ہلادینے والا تھا۔ نمرتا دونوں چارپائیوں کے بیچ پڑی تھی اور اس کے گلے میں دوپٹہ جکڑاہوا تھا۔دونوں سہیلیوں نے گلے سے دوپٹہ کو آزادکرنیکی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔تفتیشی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں اگر یہ قتل تھا تو دروازہ اندر سے کس طرح بند تھا؟ قاتل نمرتا کو قتل کرنے کے بعد باہرکیسے گیا؟ تفتیشی حلقوں کے مطابق جس کمرے سے نمرتا کی لاش ملی اس کمرے کی چھت کی اونچائی تقریبا 13 سے 14 فٹ تھی جبکہ نمرتا کا قد تقریبا پانچ فٹ کے قریب تھا۔اگر اس نے اپنے بیڈ یا کرسی سے اوپر خود کو لٹکانے کی کوشش کی تو پنکھے تک اس کا دوپٹہ کیسے پہنچا؟ یہ بھی ہوسکتاہے کہ اس نے اپنے دوپٹے کو اونچا اچھال کر پنکھے کے اوپر سے گزارا ہو گا اور پھر اپنے گلے کے گرد لپیٹنے میں کامیاب ہو گئی اور کمرے میں پڑی کرسی کو دھکا دیا اور جھول گئی۔تفتیشی اداروں کے مطابق نمرتا کا وزن تقریبا پچاس کلو کے لگ بھگ تھا ۔50کلو کے وزن سے پنکھے کا ایک پر اوپری سطح سیکچھ متاثر ہوا ہے جو غور سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے۔ البتہ نمرتا نیجب کرسی کو دھکا دیا ہوگاتو دوپٹہ پھسل کر پروں کے درمیان آگیا اور وہ نیچے لٹکی اور گرگئی ہوگی جس سے اس کی آنکھ کے قریب آنے والی چوٹ کے نشان واضح ہیں۔ تمام صورتحال پر مزید تحقیقات جاری ہیں تفتیشی حلقوں کے مطابق یہ تمام گتھیاں جلد سلجھا دی جائیں گی۔تفتیشی حلقوں کامحور مہران ابڑو ہے جو نمرتاکی موت کے بعد سیبیحد پریشان ہے ۔ مہران ابڑو نے اپنے فون سیدونوں کے درمیان ہونیوالی تمام چیٹ پہلے ہی ضائع کر دی تھیں۔ مہران ابڑو کو پولیس نے حفاطتی تحویل میں لے لیا ہے۔ تفتیش کرنیوالے کہتیہیں کہ نمرتا آئی فون استعمال کرتی تھی۔ جدیدماڈل ہونے کی وجہ سے فون ان لاک کئیجانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں