اسلام آباد (سی این پی)صدر جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی عقیدت کا دن ہے ,پاکستانی عوام اور حکمرانوں کےلیے احساس ذمہ داری کا دن ہے۔وہ لوگ جنہوں نے قائداعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے پاکستان بننے سے قبل 19 جولائی 1947 کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم نے اپنی رہائشگاہ پر پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس قرارداد کے ذریعے کشمیریوں نے اپنی زمین داری پوری کر دی تھی۔ اب پاکستان وجود میں آگیا ہے اور اب 73 سال گزرنے کے بعد پاکستان دیا بھر میں ایک مضبوط ملک بن چکا ہے جس کے پاس نہ صرف دنیا کی بہترین فوج ہے بلکہ اٹیمی طاقت بھی موجود ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک پاکستان کے حکمران اور عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والی مظلم عوام کے بارے میں فیصلہ کرکے قایداعظم کے خواب کو پورا کریں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر وفد سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کشمیریوں نے اس وقت عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان سے ملنے کا عہد کیا۔ اب پاکستانی عوام اور حکمران اپنی زمہ داری نبھائیں اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کےلیے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔ بھارتی ظلم تمام حدیں پار کرچکا ھے۔مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنےکا کام جنگی بنیادوں پر جاری ھے۔ ان حالات میں عوام اپنا فرض نبھارھے ھیں لیکن پاکستان پر بہت بڑی ذمہ داری آن پڑی ھے کہ وہ اپنی شہ رگ کو پنجہ’ برہمن سے چھڑانے کے ٹھوس اقدامات کرے، دنیا کو کشمیری عوام کی حمایت پر لاکھڑا کرے اور جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کشمیری عوام اور قائدین تک یکسوئی،یکرنگی اور یکجہتی کا مثبت پیغام پہنچائے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ