نیویارک(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے مسائل سے بھرپور افغانستان، مخالف ہمسایہ بھارت اور عالمی طاقت چین سے گھرے ہوئے پاکستان کی علاقائی اور عالمی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کونسل آن فارن ریلیشنز کے صدر اور مباحثہ کے ماڈریٹر رچرڈ ہائوس کے ایک سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رچرڈ ہائوس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اتنے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے کہ اگر آپ (رچرڈ)میری جگہ ہوتے تو آپ کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تو کرکٹ کے کھیل کے سخت اور محنت طلب اصولوں پر عمل کا نتیجہ ہے کہ میں ثابت قدمی سے ان کا سامنا اور حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔چند لمحوں بعد گولف کھیلنے والے رچرڈ ہائوس نے کہا کہ گولف کھیلنے والے بھی کم نہیں ہوتے تو عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ گولف تو محض ایک کیک پیس ہے اس پر دوسری بار قہقہہ پڑا اور سنجیدہ علمی محفل میں بلند قہقہے سنائی دینے لگے۔عمران خان کا لب و لہجہ، دلائل اور موقف مسلسل دو ٹوک رہا جس کے باعث کشمیر اور پاک۔بھارت صورتحال پر سوالات کے بجائے سوالات کرنے والوں نے پاکستان میں خواتین کے حقوق اقلیتوں سے سلوک چین کے مسلمانوں اور دیگر موضوعات پر سوالات کئے۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا