لاہور(سی این پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہرفورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور سوسائٹی لوگوں پرتوجہ دینی چاہیے، ہمیں کامیابیوں پر فخر، کمزوریوں کوختم کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک تاثر ہے کہ پاکستان میں زمینوں پر قبضہ ہوجاتا ہے، ہماری حکومت قبضہ مافیا سے ساری زمین واگزار کرائے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 51ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔میڈیا کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت
کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا