اسلام آباد(سی این پی) پاکستان کے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی مظفرآباد میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈاے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےاجلاس مظفرآباد میں منعقد ہو۔چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس مظفرآباد میں ہونا ہمارے لیے عزت اور احترام کی بات ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے فیصلے کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ہے۔چیئرمین سینیٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری