اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قمیت میں اضافہ کی تجویز مسترد کردی

ٹیکسلا (سی این پی)اپوزیشن جماعتوں کے راہنمائوں سمیت تاجربرادری و سماجی قیادت نے موجودہ حکومت کو مہنگائی، نا انصافی اور ادارہ جاتی بد انتظامی کا ذمہ دار قرار اور پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمر فاروق کہتے ہیں کہ تبدیلی سرکار نے واقعی سب کچھ بدل کے رکھ دیا اب اسے بدلنے کی ضرورت ہے ، ووٹ دینے والوں کو اب پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے جنر ل سیکرٹری محمد امجد اعوان کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ معاشی بد حالی، لا ک ڈائون ، بے روزگاری اور بے تحاشا مہنگائی کے ہاتھوں پسے عوام پر بم بن کر گرے گا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 25 روپے تک کمی کرے۔ مرکزی انجمن تاجران کے جنر ل سیکرٹری محمد رضوان قمر اور متحدہ انجمن تاجران واہ کے جنر ل سیکرٹری راجہ عامر سعید نے بھی عید الا ضحی کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی تجویز کو ظالمانہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں